بائیں ہاتھ سے كام كرنے والے افراد اچھے پالیسی میكر ثابت ہوتے ہیں تحقیق

50 بائیں اور50 دائیں ہاتھ سےكام كرنے والےافرادكودیئےگئے ٹاسک میں بائیں ہاتھ سےكام كرنےوالوں نےكم وقت میں ٹاسک مكمل کیا


APP June 04, 2013
بائیں ہاتھ سے كام كرنے والے فیصلے كرنے میں دیگر افراد كی نسبت كم وقت میں اچھے فیصلے كرتے ہیں، سائنسدان فوٹو: فائل

حال ہی میں كی گئی تحقیق كے مطابق دائیں ہاتھ سے كام كرنے والے افراد كی نسبت بائیں ہاتھ سے كام كرنے والے افراد اچھے پالیسی میكر ثابت ہوتے ہیں۔

اسکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی میں كی گئی تحقیق كے دوران 50 بائیں اور 50 دائیں ہاتھ سے كام كرنے والے افراد كو كمپیوٹر پر ٹاسک مكمل كرنے كا ہدف دیا گیا جس كے نتائج كے مطابق بائیں ہاتھ سے كام كرنے والے افراد نے كم وقت میں ٹاسک مكمل كرلیا۔

ماہرین كا كہنا ہے كہ بائیں ہاتھ سے كام كرنے والے فیصلے كرنے میں دیگر افراد كی نسبت كم وقت میں اچھے فیصلے كرتے ہیں اور وہ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات كا بھی بغور جائزہ لیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |