مصر میں منشیات اسمگل کرنے پر پاکستانی سمیت 5 غیرملکیوں کو پھانسی کی سزا

ملزمان کو2011میں بحری جہاز پر چھاپے کےدوران گرفتار کرکے3 ٹن چرس برآمد کی گئی تھی تاہم ان کاپاکستانی ساتھی فرارہوگیاتھا


ویب ڈیسک June 04, 2013
مصری عدالت نے ملزمان پر ایک کروڑ 34 لاکھ ڈالر سے زائد کا جرمانہ بھی عائد کیا

مصر کی عدالت نے منشیات اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پرپاکستانی شہری سمیت 5 غیر ملکیوں کو پھانسی کی سزا سنا دی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایک برطانوی اور بحیرہ ہند میں واقع جمہوریہ سیشلز کے 3 شہریوں کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں جرم ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا سنادی گئی تاہم پاکستانی شہری جو کہ گرفتاری کے لیے مارے گئے چھاپے کے دوران فرارہو گیا تھا کو اس کی غیر موجودگی میں سزائے موت سنائی گئی،عدالت نے ملزمان پر ایک کروڑ 34 لاکھ ڈالر سے زائد کا جرمانہ بھی عائد کیا اور ساتھ ساتھ ملزمان کو اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کا حق بھی دیا گیا۔

واضح رہے کہ چاروں ملزمان کو 2011 میں بحری جہاز پر چھاپے کےدوران گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 ٹن چرس برآمد کی گئی تھی، چھاپے کے دوران ملزمان کا پاکستانی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |