اجے دیوگن نے غلطی سے کاجول کا موبائل نمبر ٹوئٹ کردیا

کاجول اس وقت ملک میں موجود نہیں اُن کے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیا جائے، اجے دیوگن کی ٹوئٹ

کاجول اس وقت ملک میں موجود نہیں اُن کے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیا جائے، اجے دیوگن کی ٹوئٹ۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ و اداکارہ کاجول کا واٹس ایپ نمبر غلطی سے ٹوئٹ کردیا۔

بالی ووڈ کے نامور اداکار اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ و اداکارہ کاجول کا واٹس ایپ نمبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر غلطی سے جاری کردیا۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کاجول اس وقت ملک میں موجود نہیں ہیں اس لیے اُن کے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیا جائے۔




اجے دیوگن کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ سے ایسا تاثر مل رہا ہے کہ جیسے کسی اور کو دیئے جانے والا جواب اُن سے غلطی کے سبب ٹوئٹر پر پوسٹ ہوگیا ہو لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ اُن کی یہ ٹوئٹ ابھی بھی واپس نہیں لی گئی جو کہ اب بھی موجود ہے۔

واضح رہے کہ کاجول ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم 'ہیلی کاپٹر ایلا ' کی تشہیر کی وجہ سے بیرون ملک مصروف ہیں جوکہ 12 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
Load Next Story

@media only screen and (max-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } }