مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر سے بھی نیچے آگئے

کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 ارب 46 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 ارب 46 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ASTORE:
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح 16 ارب ڈالر سے بھی گر گئی ہے۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 14ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 79 کروڑ 1 لاکھ ڈالر کی سطح پر رہے۔ اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 9 ارب 32 کروڑ 88 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 ارب 46 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔

گزشتہ ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری مد میں 29 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں کی گئیں۔
Load Next Story