حمزہ قتل کیس شعیب کی درخواست ضمانت کا فیصلہ محفوظ

ایک سی ڈی خالی تھی جبکہ دوسری سی ڈی نہایت دھندلی تھی۔

مقدمے کے تفتیشی افسر انسپکٹر عبدالحمید عدالت میں پیش ہوئے اور عدالتی حکم پر مقامی کیفے میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے سے حاصل شدہ فوٹیج کی سی ڈی عدالت میں پیش کی۔ فوٹو: فائل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوڈیشل کمپلیکس طارق احمد کھوسو نے حمزہ قتل کیس میں نامزد شعیب نوید کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست کا فیصلہ سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج دیکھنے کے بعد آج 11 بجے تک محفوظ کرلیا۔


منگل کو مقدمے کے تفتیشی افسر انسپکٹر عبدالحمید عدالت میں پیش ہوئے اور عدالتی حکم پر مقامی کیفے میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے سے حاصل شدہ فوٹیج کی سی ڈی عدالت میں پیش کی تھی جسے وکلا صفائی کے اصرار پر دیکھا گیا تھا تاہم ایک سی ڈی خالی تھی جبکہ دوسری سی ڈی نہایت دھندلی تھی۔
Load Next Story