حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کرلی

بجلی مہنگی کرنے کی سمری آج کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی


Numainda Express September 25, 2018
بجلی مہنگی کرنے کی سمری آج اجلاس میں پیش کی جائے گی (فوٹو: فائل)

حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب بجلی مہنگی کرنے کی بھی تیاری کرلی۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہوگا۔ اجلاس میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دو روپے اضافہ سمیت پانچ نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔

اجلاس میں برآمدی صنعت کے لیے بجلی کی قیمت کم کرنے اور درآمدی ایل این جی کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا جب کہ بجلی مہنگی کرنے کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت اس سے قبل گیس کی قیمتوں میں 10 سے لے کر 143 فیصد تک اضافہ کرچکی ہے جب کہ منی بجٹ کی صورت میں عوام پر مہنگائی کا بم بھی گرایا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں