نان فائلرز کیلیے گاڑیوں جائیداد خریداری پر پابندی ختم کرنے پر تحفظات

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کی 30لاکھ روپے سالانہ آمدن پر انکم ٹیکس کم کرنے کیلیے نئی ترامیم تیارکرنیکی ہدایت کی ہے۔


Numaindgan Express September 25, 2018
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کی 30لاکھ روپے سالانہ آمدن پر انکم ٹیکس کم کرنے کیلیے نئی ترامیم تیارکرنیکی ہدایت کی ہے۔ فوٹو:فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے حکومت کی جانب سے نان فائلرز کو جائیداد اور گاڑی خریدنے پرلگائی جانیوالی پابندی کوختم کرنیکی تجویز پرتحفظات کااظہارکردیا۔

اجلاس چیئرمین سینیٹرفاروق نائیک کی زیرصدارت ہوا،جس میں فنانس سپلیمنٹری ( ترمیمی ) بل2018کاشق وار جائزہ لیاگیا،وزیر مملکت ریونیو حماد اظہرنے بتایاکہ ملک دیوالیہ پن کے قریب پہنچ گیا تھا، رواں برس8ارب ڈالر قرضہ واپس کرناہے ،اس لیے معیشت کی بحالی کیلیے فنانس سپلیمنٹری ترمیمی بل پیش کیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی مواصلات میں انکشاف کیاگیاکہ ایم ایٹ منصوبہ 1997میں شروع کیا گیا لیکن21سال گزرنے کے بعد بھی مکمل نہیں کیا جاسکا، لاگت میں300فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔

سینیٹرہدایت اللہ کی زیر صدارت اجلاس میں کمیٹی ارکان نے کہا کہ خوشی ہے کہ مواصلات کی وزارت حقیقی نوجوان کو دی گئی۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ جرمانوںکی وصولی کیلیے این ایچ اے کے پاس گاڑیاں ہی نہیں۔

مولابخش چانڈیو نے کہاکہ جامشورو میں3کلومیٹر کے فاصلے پر ٹول پلازا موجود ہے اورلوگوں سے ٹول ٹیکس وصول کیاجارہاہے۔ارکان پارلیمنٹ کوٹول ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے لیکن ان کو بھی ٹول ٹیکس دینا پڑتا ہے۔

وزیر مواصلات نے کہاکہ ایم ایٹ منصوبے میں اربوںکی بے ضابطگیوںکاانکشاف ہواہے ۔اس منصوبے کی تھرڈپارٹی سے آڈٹ کرانیکی منظوری دی جاچکی ہے۔ جبکہ مزید34منصوبوںکی بھی چھان بین کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں