بھارت میں 50 کروڑ غریبوں کیلیے ہیلتھ انشورنس کا آغاز
منصوبے کا نام ’مودی کیئر‘ رکھا گیا ہے، غریب شہریوں کو معیاری اور سستا علاج میسر ہو سکے گا۔
بھارتی حکومت نے اپنے غریب شہریوں کیلیے دنیا کی سب سے بڑی ہیلتھ انشورنس سروس کا آغاز کر دیا۔
بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ حکومت کی طرف سے اس نئے پروگرام کا نام 'مودی کیئر' رکھا گیا ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ اس ہیلتھ انشورنس سسٹم سے 50 کروڑ غریب شہریوں کو معیاری اور سستا علاج میسر ہو سکے گا۔ صحت کے اس نئے نظام کے تحت بڑی بیماریوں کا علاج ہو گا جبکہ بنیادی طبی دیکھ بھال اس میں شامل نہیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں صحت کا شعبہ تباہ حالی کا شکار ہے۔