کنری میں آسمانی بجلی گرنے سے باپ اور جواں سال بیٹا ہلاک

60 سالہ رام چند اور 20 سالہ پریم بارش کے دوران کھیتوں میں کام کر رہے تھے، گھر میں کہرام مچ گیا،خواتین پر غشی طاری


Nama Nigar June 05, 2013
مٹھی بی بی قبرستان کے قریب بارش کے دوران اپنے کھیتوں میں کام کررہے تھے کہ اچانک آسمانی بجلی ان پر گر پڑی جس کے نتیجے میں دونوں باپ بیٹا موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

ISLAMABAD: کُنری میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے باپ اور بیٹا ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کنری کے علاقے جوزف آباد کے رہائشی 60 سالہ رام چند کولہی اور اس کا 20 سالہ بیٹا پریم چندکولہی، مٹھی بی بی قبرستان کے قریب بارش کے دوران اپنے کھیتوں میں کام کررہے تھے کہ اچانک آسمانی بجلی ان پر گر پڑی جس کے نتیجے میں دونوں باپ بیٹا موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔



دونوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور خواتین پر غشی طاری ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی عزیز و اقارب کے علاوہ قریبی علاقوں سے لوگوں کی بڑی تعداد متوفیان کے گھر پہنچ گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں