پی ایم سی اسپتال نواب شاہ کی سی ٹی اسکین مشین خراب

آپریشن ملتوی، ٹیکنیشن اسپتال سے غائب، نجی لیبارٹری میں ڈیوٹی کرنے لگے

پیپلز میڈیکل کالج اسپتال نواب شاہ کی سی ٹی اسکین مشین گزشتہ 3ماہ سے خراب پڑی ہوئی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

نواب شاہ پی ایم سی اسپتال کی سی ٹی اسکین مشین کی خرابی دور نہیں کی جاسکی، ایک درجن سے زائد مریضوں کے آپریشن منسوخ کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز میڈیکل کالج اسپتال نواب شاہ کی سی ٹی اسکین مشین گزشتہ 3ماہ سے خراب پڑی ہوئی ہے جس کی وجہ سے اسپتال میں داخل مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مشین کی خرابی کے باعث گزشتہ ایک ہفتے سے اسپتال میں داخل ایک درجن سے زائد مریضوں کے آپریشن منسوخ کیے گئے ہیں۔




دوسری جانب سی ٹی اسکین مشین کا ٹیکنیشن اپنی معمول کی ڈیوٹی اسپتال میں کرنے کے بجائے پرائیویٹ لیبارٹری میں کام کررہا ہے اور اسپتال انتظامیہ کی ملی بھگت کے باعث سرکاری رجسٹر میں اسکی حاضریاں معمول کے مطابق لگائی جارہی ہیں جبکہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تمام صورتحال سے لاپرواہ ہوکر اپنے دفتر اور پرائیویٹ میڈیکل سینٹر میں مریضوں کے آپریشن کرنے میں مصروف ہیں۔ مریضوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سی ٹی اسکین مشین کی خرابی جلد دور کی جائے۔
Load Next Story