آبادگاروں نے پانی نہ ملنے کیخلاف تحریک شروع کردی
بدین جیل کے سامنے کیمپ لگادیا، پانی دو یا جیل میں بند کرو کے نعرے،خودکشی کی دھمکی
ISLAMABAD:
بدین ضلع میں گزشتہ 2 ماہ سے زرعی اور پینے کے پا نی کی شدید قلت کے خلاف آبادگاروں نے پانی دو یا جیل میں بند کرو تحریک شروع کر دی۔
بدین ضلع کی سب ڈویژن خیرپور گھنبو کے آبادگاروں نے بدین ڈسٹرکٹ جیل کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا دیا ہے، جہاں آبادگار گزشتہ2روز سے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، جس کے باعث بدین، ٹنڈو باگو روڈ بند اور ٹریفک معطل ہے۔
احتجاج کے دوران مظاہرین پانی دو یا جیل میں بند کرو کے نعرے لگاتے رہے، آبادگار رہنماوں طارق محمود آرائیں، حاجی اصغر بھرگڑی، عطا اللہ شاہ، قاضی کرم اللہ و دیگر کا کہنا ہے کہ ان کے علاقوں کی نہروں جھرکس، بھنگار، کھوسکی، خیرپور گھنبو، باگو، سانگی، چگو شاخ سمیت 10نہروں میں پانی کی فراہمی بند ہے۔ مسلسل پانی کی قلت کے باعث کروڑوں روپے کی فصلیں سوکھ کر ختم ہو گئی ہیں۔