ٹنڈوالٰہیار میں بدامنی شہری درجنوں موٹر سائیکلوں سے محروم

مسلح افراد بلاخوف و خطر شہریوں کولوٹتے رہے، مزاحمت پرگولیاں مار کر زخمی کردیا


Nama Nigar June 05, 2013
ٹنڈوالٰہیار میں دن دہاڑے لوٹ مار اور مزاحمت پر شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنانے کی وارداتیں جاری ہیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ٹنڈوالٰہیار شہر میں ایک ہفتے کے دوران مختلف مقامات سے درجنوں موٹر سائیکلیں چوری، متعدد شہری نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں لٹ گئے، مزاحمت پر کئی زخمی۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالٰہیار میں دن دہاڑے لوٹ مار اور مزاحمت پر شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنانے کی وارداتیں جاری ہیں، گزشتہ دنوں عبدالحاکم کو نصرپور روڈ پر 10 ہزار روپے نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل سے محروم کردیا گیا جبکہ مین شاہراہ پر واقع بسم اللہ ہوٹل پر3 مسلح افراد نے ہوٹل کے مالک کو یرغمال بناکر50 ہزار نقدی و دیگر سامان لوٹ لیا۔



نصر پور روڈ سے ہی3 مسلح افراد نے محمد عادل نامی شخص سے اس کی موٹر سائیکل چھین لی، بکیرا روڈ پر3نامعلوم مسلح افراد نے بسم اللہ کی موٹر سائیکل چھین لی، قلعہ چوک سے غلام رسول ولد محمد جمن فوٹو اسٹیٹ کرانے کیلیے دکان گیا واپسی پر موٹر سائیکل غائب تھی۔ الخدمت اسپتال کے باہر کھڑی ذوالفقار نامی شخص کی موٹر سائیکل بھی چوری کرلی گئی جبکہ جاوید عباسی ، عزیز شیخ محمد آصف اور پرویز سے موٹر سائیکلیں چھین لی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں