سوشل میڈیا پر موبائل نمبر شیئر کرنے پر کاجول شوہر پر شدید برہم

تمہارے اس قسم کے مذاق کی گھر میں کوئی جگہ نہیں، کاجول کی اجے کو سرزنش

کاجول نے اجے دیوگن کو مذاق کرنے پر کھری کھری سنادیں، فوٹوفائل

HONG KONG:
کاجول اپنا موبائل نمبر غلطی سے ٹوئٹر پر شیئر کرنے پر شوہر اجے دیوگن پر شدید برہم ہوگئیں۔

گزشتہ روز اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ کاجول کا واٹس ایپ نمبرغلطی سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ کاجول اس وقت ملک میں نہیں ہیں لہٰذا ان کے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیا جائے، بعد ازاں اجے نے تھوڑی دیر بعد ایک اورٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے یہ سب مذاق میں کہا تھا۔

لیکن جب تک ہزاروں لوگ کاجول کو ان کے واٹس ایپ نمبر پر پیغامات بھیج چکے تھےاور آج کاجول نے اپنے شوہر کے اس مذاق پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر ہی اجے دیوگن کو کھری کھری سنادیں۔


کاجول نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا''تمہارا مذاق اسٹوڈیو سے باہر نکل گیا ہوگا لیکن اس کی گھر میں کوئی جگہ نہیں ہے اس کے ساتھ ہی کاجول نے غصے والاایموجی بناکر ظاہر کیا کہ وہ اجے دیوگن سے سخت غصہ ہیں۔''



واضح رہے کہ اداکارہ کاجول کی فلم ''ہیلی کاپٹر ایلا'' 12 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے جسے ان کے شوہر اجے دیوگن نے پروڈیوس کیا ہے اسلیے ہوسکتا ہے یہ نمبر جاری کرنے والا مذاق دراصل دونوں کی جانب سے فلم کی تشہیر کا ایک حصہ ہو۔
Load Next Story