پلیئنگ الیون سے ناخوش چیف سلیکٹر دبئی پہنچ گئے

انضمام الحق ٹور سلیکشن کمیٹی کی جانب سے پلیئنگ الیون کے انتخاب سے خوش نہیں، ذرائع


Saleem Khaliq September 25, 2018
انضمام الحق ٹور سلیکشن کمیٹی کی جانب سے پلیئنگ الیون کے انتخاب سے خوش نہیں، ذرائع

قومی کرکٹ چیف سلیکٹر انضمام الحق دبئی پہنچ گئے وہ ایشیا کپ میں پاکستان کا بنگلہ دیش سے میچ اور ٹیم کی رسائی کی صورت میں فائنل دیکھنے کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ انضمام الحق ٹور سلیکشن کمیٹی کی جانب سے پلیئنگ الیون کے انتخاب سے خوش نہیں، انھیں لگتا ہے کہ اب تک درست کمبی نیشن میدان میں نہیں اتارا گیا، ٹیم میں توازن کی کمی نظر آئی ہے اسی لیے وہ بقیہ میچز کیلیے پلیئنگ الیون کے انتخاب میں اپنی رائے بھی دینا چاہتے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کوچ مکی آرتھر کا سلیکشن میں عمل و دخل حد سے زیادہ بڑھ چکا انہی کے کہنے پر محمد حفیظ کو ڈراپ کیا گیا تھا، البتہ بعض وجوہات کی بنا پر چیف سلیکٹر بھی ایسا ہی چاہتے تھے اس لیے مطالبہ آسانی سے تسلیم بھی کر لیا تھا، جب تک ٹیم جیتتی رہی تو انھیں من مانی کرنے دی گئی مگر اب متواتر ناکامیوں سے سلیکشن کمیٹی پر دباؤ بڑھ گیا لہذا وہ اپنی اہمیت منوانا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کا بدھ کو بنگلہ دیش سے مقابلہ ہو گا، دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ سیمی فائنل جیسی اہمیت رکھتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |