حکومت ناکامی چھپانے کیلیے مدارس کو نشانہ بنارہی ہےفضل الرحمن

دارالعلوم کراچی پر چھا پہ بلاجواز ہے، سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے، پارٹی رہنمائوں سے گفتگو


Numainda Express August 16, 2012
دینی مدارس پرچھاپے مارکر پا کستانی حکمران اورادارے دنیا کوکیاپیغام دینا چاہتے ہیں, امیر فضل الرحمٰن. فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام کے امیر فضل الرحمٰن نے کہاہے کہ دینی مدارس پرچھاپے مارکر پا کستانی حکمران اورادارے دنیا کوکیاپیغام دینا چاہتے ہیں، سابق حکمران بھی ایسی حرکتیں کرکے اقتدار بچاسکے اور نہ ہی دنیا نے ان پر اعتماد کیا۔

وہ پارٹی رہنمائوں مولانا یوسف، مو لانا امجد، مولانا فیاض الرحمٰن، میر محمد میرک سے ٹیلی فونک گفتگو میں انھوںنے کہاکہ حکومت اپنی ناکامیوں کوچھپانے کیلیے مدارس کوٹارگٹ کر رہی ہے۔ دارالعلوم کراچی پر چھا پہ بلاجواز اورقابل مذمت ہے، دینی مدارس کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کرمقابلہ کرینگے۔عبدالغفورحیدری نے کہاکہ حکومت کراچی میںامن قائم کرنے میں ناکامی پرپردہ ڈالنے کیلیے مدارس پر چھاپے مار رہی ہے۔ ایسی سازشوں کیخلاف احتجاج کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں