سیف الرحمان کے ویئر ہاؤس سے 20 قیمتی گاڑیاں برآمد

گاڑیاں قطری شیخ جاسم بن حمد کی ہیں جو تلور کے شکار کے لیے لائی گئی ہیں، سیف الرحمان


ویب ڈیسک September 25, 2018
قطری سفارتخانے نے روات سے برآمد گاڑیوں کی ملکیت کی تصدیق کردی ہے۔ فوٹو : فائل

کسٹمز انٹیلی جنس نے روات کے قریب مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر سیف الرحمان کے ویئر ہاؤس سے 20 قیمتی گاڑیاں برآمد کرلیں۔

کسٹمز انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات کو روات کے قریب وئیر ہاؤس پر چھاپہ مارا گیا اور اس دوران 20 قیمتی گاڑیاں برآمد کرلی گئیں، برآمد گاڑیوں کا تعلق قطر کے سفارت خانے سے بتایا گیا تاہم سفارتخانے کا عملہ گاڑیوں کے کاغذات فراہم نہیں کرسکا، جس کے باعث تمام گاڑیاں ویئر ہاؤس میں ہی سیل کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ گاڑیاں تلور کے شکار میں استعمال ہوتی ہیں، ان گاڑیوں کو یہاں سے ہر سال صحرائی علاقوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیراعظم ہاؤس کی 62 گاڑیاں 18 کروڑ میں نیلام، 40 باقی

ویئرہاؤس کے مالک سابق سینیٹر سیف الرحمان نے دوحا سے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا ان کے ہاں کوئی غلط کام نہیں ہوا، ہماری جگہ صرف اسٹوریج کے لئے استعمال ہو رہی ہے، یہ تمام گاڑیاں چار پانچ سال سے یہاں موجود ہیں، گاڑیاں قطری شیخ جاسم بن حمد کی ہیں، جو صحرا میں شکار کے لیے لائی گئی ہیں، ان کی کلیئرنس دفتر خارجہ کے ذریعے ہوتی ہے۔

دوسری جانب قطری سفارتخانے نے روات سے برآمد گاڑیوں کی ملکیت کی تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات جاری کردی ہیں، قطری سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں سیف الرحمان کی پاس ہماری 26 گاڑیاں موجود ہیں، گاڑیاں سابق قطری وزیراعظم شیخ حمد بن جاسم نے شکار کیلئے قانونی طور پر منگوائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں