وزیراعظم کوہٹانے پرجمہوری اندازمیںمقابلہ کرینگےخورشید شاہ
سید خورشید احمد شاہ نے پرانا سکھر میں معروف صوفی بزرگ جیے شاہ جیلانی کے عرس کا افتتاح کیا.
وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کو ہٹایا گیا تو حکومت جمہوری اندازمیں اس فیصلے کا مقابلہ کرے گی، ہم اداروں میں تصادم نہیں چاہتے، انتخابات کیلیے نگراں سیٹ اپ نومبر یا دسمبر میں تشکیل دیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے سکھر ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ پی پی کیخلاف ہمیشہ سے سازشیں ہوئی ہیں، عدلیہ نے کبھی پی پی کوانصاف نہیں دیا ، اس کے باوجود حکومت نے عدلیہ کے تمام فیصلوں کو تسلیم کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں مفاہمتی پالیسی کے تحت اتحادی جماعتوں سے سیٹ ایڈ جسمنٹ کی جائیگی۔ بعد ازاں سید خورشید احمد شاہ نے پرانا سکھر میں معروف صوفی بزرگ جیے شاہ جیلانی کے عرس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ سندھ صوفیا کرام کی سرزمین ہے جنھوں نے ہمیشہ محبت اور امن کا درس دیا ۔