مشاورتی عمل کے باعث آزادکشمیرترقی کر رہا ہے فریال تالپور

آزاد کشمیر کے صدراور وزیراعظم حکومت مکمل مشاورت اورہم آہنگی سے احسن طریقے سے چلا رہے ہیں, فریال تالپور.


Staff Reporter/Irshad Ansari August 16, 2012
آزادکشمیرکے صدر،وزیراعظم کی فریال تالپور اور وزیراعلیٰ سے ملاقات،اہم امور پرگفتگو. فوٹو آئی این پی

صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان اوروزیر اعظم چوہدری عبدالمجیدنے دورہ کراچی کے دوران پیپلزپارٹی کی سیاسی امورکی انچارج فریال تالپور، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اوردیگر حکام سے تفصیلی ملاقاتیں کیں اورآزاد کشمیر کی تعمیرو ترقی،سندھ میں آباد کشمیریوںکے مسائل،کراچی میں کشمیر کالونی کے لیے اراضی کی فراہمی سمیت دیگرامورپربھی تبادلہ خیال کیا،صدرسردارمحمدیعقوب خان اور وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے صدرزرداری،فریال تالپور اور مرکزی قیادت کا آزاد کشمیر کے لیے 20 ارب روپے کا پیکیج دینے پرشکریہ ادا کیا۔

فریال تالپور نے اس موقع پرکہاکہ آزاد کشمیر کے صدراور وزیراعظم حکومت مکمل مشاورت اورہم آہنگی سے احسن طریقے سے چلا رہے ہیں،اس طرح کی مفاہمتی سیاست کی حکومت کواشد ضرورت ہے،آزاد کشمیر میں مشاورت سے حکومتی امورچلانے کے باعث ترقی کے ثمرات عام کے سامنے آ رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ نے صدر اور وزیر اعظم آزادکشمیر کو کراچی میں کشمیر کالونی کیلیے اراضی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اورکہا کہ سرکاری ملازمتوں میں کشمیریوں کے کوٹے پرمکمل عملدرآمدکیاجائے گا۔فریال تالپور نے آزاد کشمیرحکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر اعتمادکا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی چوہدری محمدریاض اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے پولیٹیکل سیکریٹری عامر ذیشان بھی موجودتھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |