لاہور سے خاتون کی بغیر ویزا امریکا روانگی مانچسٹر ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا

زارا بتول نامی مسافر کے پاس ای ایس ٹی نمبر کی مدت ختم ہوچکی تھی,پی آئی اے ترجمان


INP August 16, 2012
لاہور سے نیویارک جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے721کی خاتون مسافر کو امریکا کا ویزا نہ ہونے کے باوجود لاہور سے روانہ کردیا. فوٹو: فائل

لاہور سے نیویارک جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے721کی خاتون مسافر کو امریکا کا ویزا نہ ہونے کے باوجود لاہور سے روانہ کردیا گیا جسے مانچسٹر ائیرپورٹ پر اتاردیا گیا۔

14اگست کو پی آئی اے کی پرواز پی کے721پربرٹش پاسپورٹ یافتہ مس زارا بتول کو ویزا نہ ہونے کے باوجود تمام ایجنسیز نے کلیئر کردیا اور پی آئی اے کے عملے نے پرواز پر سوار کردیا مگر مانچسٹر ایئرپورٹ پر کاغذات کی جانچ کی گئی تو ایئرپورٹ اتھارٹی نے نیویارک کیلیے سفر کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق زارا بتول نامی مسافر کے پاس ای ایس ٹی نمبر کی مدت ختم ہوچکی تھی۔ خاتون نے نمبر کو دوبارہ اپ گریڈ کرانے کی درخواست دی تھی جس پر انھیں روانہ کیا گیا تاہم مانچسٹر ائرپورٹ پر ان کے نمبر کی رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے مسافر کو آف لوڈ کیا گیا جیسے ہی انھیں نمبر مل جائے گا تو انہیں امریکا کیلیے روانہ کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں