وفاقی حکومت نے تعلیمی اداروں کو ڈرائیورز کے بغیر ہی بسیں دے دیں

تعلیمی اداروں کو بسیں چلانے کے لیے فیول کا بجٹ بھی نہیں دیا گیا

نواز شریف کے دور حکومت میں وزیر اعظم ایجوکیشن ریفارمز منصوبہ شروع کیا گیا تھا، فوٹو: ضیغم نقوی

وفاقی حکومت نے وزیر اعظم ایجوکیشن ریفارمز کے تحت سرکاری تعلیمی اداروں کو ڈرائیور کے بغیر ہی 60 بسیں تھما دیں جب کہ بسیں چلانے کے لیے فیول کا بجٹ بھی نہیں دیا گیا۔


سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں وزیر اعظم ایجوکیشن ریفارمز منصوبہ شروع کیا گیا تھا، جس کے تحت اسلام آباد کے ایچ ایٹ کالج میں بسیں تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی جس میں اداروں کے سربراہان کو مزید 60 بسیں حوالے کر دی گئیں جبکہ 70 اس سے قبل تقسیم ہو چکی ہیں، حکام کی جانب سے اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ بسیں جیسے مرضی چاہیں چلائیں، اداروں کے سربراہان پریشان ہیں کہ کیا بسیں فیول، ڈرائیور اور کنڈکٹر کے بغیر چلیں گی؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں سے بس فیس وصول کی جائے گی، حالانکہ آرٹیکل 25 اے کے تحت بچوں سے کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جاسکتی، وفاقی نظامت تعلیمات حکام کا کہنا ہے کہ 200 ڈرائیورز اور کنڈکٹرز بھرتی کرنے کی سمری وزارت کو بھجوادی ہے،امید ہے جلد ہی اس کی منظوری بھی مل جائے گی۔
Load Next Story