بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری ای سی سی کے آئندہ اجلاس تک موخر

ای سی سی اجلاس میں پاور ڈویژن اور نیپرا کو 5 سالہ طویل المعیاد اسٹریٹجی تیار کرنے کی ہدایت کی گئی، ذرائع

ای سی سی اجلاس میں پاور ڈویژن اور نیپرا کو 5 سالہ طویل المعیاد اسٹریٹجی تیار کرنے کی ہدایت کی گئی، ذرائع ۔ فوٹو : فائل

BERLIN:
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری آئندہ اجلاس تک موخر کردی۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری آئندہ اجلاس تک موخر کردی گئی، ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پاور ڈویژن اور نیپرا کو 5 سالہ طویل المعیاد اسٹریٹجی تیار کرنے کی ہدایت کی گئی، اس کے علاوہ پاور ڈویژن اور نیپرا سے غریب و متوسط طبقہ پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا کم سے کم بوجھ ڈالنے سے متعلق تجاویز بھی طلب کرلی گئیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کرلی

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ای سی سی نے توانائی ڈویژن کی ایل این جی ٹرمینل اور ایل این جی معاہدوں سے متعلق رپورٹ مسترد کرتے ہوئے معاہدوں سے متعلق جامع و مکمل رپورٹ تیار کرکے اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایات کی ہے۔
Load Next Story