شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے شہری بے حال

بعض علاقوں میں دس گھنٹے سے بجلی غائب،لوڈشیڈنگ ختم کی جائے،شہری.


Staff Reporter June 05, 2013
شہر میں شدید گرمی کی شدت دور کرنے کے لیے بچے چائنا کریک میں نہا رہے ہیں(فوٹو ایکسپریس)

ISLAMABAD: شہر میں کے ای ایس سی کی جانب سے لوڈشیڈنگ بدستور جاری ہے ، شدید گرمی اور حبس میں کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کا برا حال ہوگیا۔

شہر کے بعض علاقوں میں طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جس سے مکین سخت اذیت کا سامنا کررہے ہیں، تفصیلات کے مطابق کے ای ایس سی کی جانب سے بجلی کی کئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے منگل کو بھی شہرکے مختلف علاقوں نارتھ کراچی، ناظم آباد، سائٹ، شیرشاہ، گلبائی، پاک کالونی، شیریں جناح کالونی، محمودآباد، قیوم آباد، اورنگی ٹاؤن، قصبہ کالونی، گلشن اقبال،گلستان جوہر، ڈالمیا، عیسی نگری، لیاقت آباد، کورنگی، ملیرکھوکھراپار، سعودآباد، شاہ فیصل کالونی، کھارادر، برنس روڈ، پاکستان چوک و دیگر علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی گئی۔



جس کی وجہ سے شہریوں خصوصاً خواتین، بچوں اور ضعیف افراد کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑا، ناظم آباد 5 نمبر کے مکینوں نے شکایت کی ہے کہ مذکورہ علاقے میں طویل لوڈشیڈنگ کی گئی شہریوں نے بجلی کی بحالی کیلیے کے ای ایس سی کے دفاتر میں شکایت کی لیکن اس کے باوجود پیر اور منگل کی درمیانی شب کو جانے والی بجلی منگل کو رات گئے تک بحال نہیں ہوئی تھی جس کی وجہ سے مکینوں کو شدید اذیت کا سامنا تھا، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کریں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں