ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے مہم تیز کرنے کا فیصلہ

دوسرے ملکوں کے خدشات میں کمی کیلیے وزارت خارجہ اور اپنے سفارتحانوں سے بھی مدد لے سکتے ہیں، چیئرمین پی سی بی


Sports Reporter September 25, 2018
ہمیں مختلف ملکوں کی پاکستان کیلیے ٹریول ایڈوائزری کو دیکھنا ہوگا، چیئرمین پی سی بی،فوٹو: فائل

پی سی بی نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے مہم تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

چیئرمین احسان مانی 20اکتوبر کو آئی سی سی اجلاس میں دیگر ملکوں کے بورڈ حکام کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔مارچ 2009میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں دہشت گردوں کے حملوں کے بعد ملکی میدان ویران رہے۔

زمبابوے، ورلڈالیون، ویسٹ انڈیز اور پی ایس ایل میچز کی میزبانی کی صورت میں ہونے والی پیش رفت کے بعد پی سی بی اب انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا عمل مزید تیز کرنے کا خواہاں ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ 20 اکتوبر کو سنگا پور میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں تمام ملکوں کے کرکٹ بورڈ حکام سے بات کرتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کروں گا کہ وہ کیسے اور کب کا دورہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں مختلف ملکوں کی پاکستان کیلیے ٹریول ایڈوائزری کو دیکھنا ہوگا،اس سے اندازہ ہوگا کہ کون سا ملک آسکتا ہے اور کس کو زیادہ تحفظات ہوں گے،دوسرے ملکوں کے خدشات میں کمی کیلیے وزارت خارجہ اور اپنے سفارتحانوں سے بھی مدد لے سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں