جرمن سفیر نے اسلام آباد میں کوڑے کرکٹ کی نشاندہی کردی

اسلام آباد میں خوبصورتی کے ساتھ جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر بھی نظر آتے ہیں، جرمن سفیر

کوڑا ہر جگہ اس طرح نہیں پھینکا جا سکتا، جرمن سفیر،فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے اسلام آباد کی سڑک پر بکھرے کوڑے کے ڈھیر کے ساتھ تصویر ٹویٹ کردی۔

جرمن سفیر اس سے قبل بھی اسلام آباد میں گھومتے پھرتے اپنی کئی تصاویر ٹویٹ کر چکے ہیں۔تازہ تصویر کے ساتھ مارٹن کوبلر نے لکھا کہ اسلام آباد میں خوبصورتی کے ساتھ جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر بھی نظر آتے ہیں۔




انہوں نے لکھا کہ ایف سیون فور کی گلی نمبر 56 میں کوڑے کا یہ ڈھیر بھی اس بات کا ثبوت ہے، کوڑا ہر جگہ اس طرح نہیں پھینکا جا سکتا یہ ڈینگی اور صحت کے لیے نقصان دہ دوسرے اثرات کا باعث بنتا ہے۔

ان کی تصویر کو اب تک 3 ہزار سے زائد لوگوں نے لائیک ا ور ایک ہزار کے قریب افراد نے ری ٹویٹ کیا ہے۔
Load Next Story