لاپتہ کارکنوں کی بازیابیمتحدہ نے سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی

کارکنوں پر مرضی کابیان دلوانے کیلیے تشددکیاجارہاہے،عدالت انصاف دے،فاروق ستار


Staff Reporter June 05, 2013
متحدہ کیخلاف غیراعلانیہ آپریشن کیاجارہاہے، ارکان سینیٹ،لیاری گینگ پھرسرگرم ہوگیا، رابطہ کمیٹی فوٹو : فائل

متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے 9کارکنوں کوحبس بے جامیں رکھنے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔

منگل کومتحدہ قومی مومنٹ کے پارلیمانی رہنماڈاکٹر فاروق ستار نے بیرسٹرفروغ نسیم کے توسط سے دائردرخواست میں وفاقی وزارت داخلہ،ہوم ڈپارٹمنٹ سندھ،ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ، آئی جی سندھ اوردیگرکو فریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیاکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اورکارکنوں کوگرفتار کرکے حبس بے جامیں رکھاجاتا ہے ،درخواست میں 9 کارکنوں فہیم ریاض،فاروق احمد،ذیشان گل،عثمان احمد،سعید، آفتاب عالم،ارشد،ایاز حسن اورمحمد آصف کاحوالہ دیتے ہوئے مؤقف اختیارکیاگیاکہ ان کارکنوں کومختلف ایام میں مختلف مقامات سے حراست میں لیاگیالیکن یہ کسی پولیس اسٹیشن میںنہیں اورنہ ہی انہیں قانون کے مطابق تاحال کسی عدالت میں پیش کیاگیا،درخواست میں اندیشہ ظاہرکیاگیاہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کوگرفتار کرنے کا مقصدانہیں تشدد کا نشانہ بناکر مرضی کابیان حاصل کرناہے تاکہ ایم کیوایم کے خلاف کارروائی کا جوازبنایاجا سکے۔

درخواست میں استدعاکی گئی کہ ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنوں کوبازیاب کرایاجائے اور سازشی مہم ختم کرنے کی ہدایت کی جائے۔بعدازاں ڈاکٹرفاروق ستارنے سندھ ہائیکورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ بھرپوراور تعمیری اپوزیشن کاکرداراداکرے گی۔



حکومت کے ہرمثبت فیصلے کی حمایت اور عوام دشمن اقدامات کی بھرپورمخالفت کی جائے گی،ایم کیو ایم نے انصاف کیلیے عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹایاہے اور عدلیہ سے انصاف کی توقع ہے،کارکنوں کوگرفتار کرکے لاپتہ کیاجارہاہے ،خدشہ ہے کہ انہیں قتل کردیاجائے گا۔حق پرست ارکان سینیٹ نے بھی ایم کیوایم کے کارکنان کی غیرقانونی حراست اورسرکاری حراست میں کارکنان کی گمشدگی کے واقعات پرگہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے اسے ایم کیوایم کے خلاف غیراعلانیہ آپریشن کلین اپ قراردیاہے ۔

ادھرمتحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی اورحق پرست ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے جاری کردہ الگ الگ بیانات میں کراچی میں لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کی جانب سے صنعتکاروں ،تاجروں،دکانداروں اوردیگر شہریوں کے اغوا برائے تاوان اوربھتہ کی وصولی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی شدیدمذمت کی گئی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک بارپھر شہر میں اغوابرائے تاوان کی وارداتیں اور تاجروں، صنعتکاروں، دکانداروں اوراہل ثروت شہریوںکوبھتے کی پرچیاں ملناشروع ہوگئی ہیں، ایسالگتاہے کہ حکومت سندھ نے لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کومجرمانہ سرگرمیوں اورکراچی کی معیشت کوتباہ کرنے کالائسنس دیدیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں