
یہ بات بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے میڈیاسے باتیں کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہاکہ یہ بھارتی ہائی کمشنرشرت سبھروال پاکستان کے متوقع وزیراعظم میاں نوازشریف کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریںگے۔ انھوں نے کہاکہ حلف برداری کی تقریب ایک مقامی ایونٹ ہے جس میں تمام مشنز کے نمائندے شرکت کریں گے۔

تاہم میرے علم میں ایسی کوئی بات نہیںکہ اس تقریب میں شرکت کے لیے کسی کو دعوت نامہ بھیجا گیاہے۔ انھوںنے کہاکہ میاں نوازشریف کی قومی اسمبلی میں بطور وزیراعظم انتخاب اور حلف برداری کی تقریب میں زیادہ وقت نہیں ہوگا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔