ہنگوطالبان کمانڈرکا گھر نذر آتش 9 ہلاک مقتول ایم پی اے فرید خان سپرد خاک

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد سے فورسزکاگشت، سنی سپریم کونسل کی اپیل پر یوم سوگ منایاگیا.


Express Report June 05, 2013
ہنگو: تحریک انصاف کے مقتول رکن صوبائی اسمبلی فرید خان کا جنازہ آخری آرام گاہ کی جانب لے جایا جارہا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

BENGHAZI/LIBYA: ہنگومیں پیر کو تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فرید خان کی ہلاکت کے بعد پرتشدد واقعات میں اب تک 9 افراد جاں بحق اور 4 زخمی چکے ہیں۔

واقعے کے بعد رات گئے اور منگل کی صبح متعدد مکانات، ایک پٹرول پمپ اورکئی گھروں کونذرآتش کردیاگیا۔ مشتعل افراد نے مقامی طالبان کمانڈرمحمد آصف کے گھر کو آگ لگادی جس سے محمد آصف کے والد، دو بھائی اور چچا زندہ جل گئے۔ دوسری طرف فریدخان کو ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں سپردخاک کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزرکن صوبائی اسمبلی فریدخان کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد شہر میں ہنگامے پھوٹ پڑے جس میں سیکڑوں افراد نے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کے وقت 4 مکانات ایک درجن کے قریب دکانوں اور عمل روڈ پرواقع نورپٹرول پمپ کو نذرآتش کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہنگاموں میں جاں بحق ہونیوالوں میں ایاز ولد صالح حسن'عبدالعزیز ولد نواب خان' عبدالرازق ولد عبدالعزیز'مویز گل ولد زربادشاہ'حسین اکبر ولدحیدرخان'صفت خان ولد بلبل خان شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں شاہ نواز ولد سیدان گل'بازحاجی ولد حکمت شاہ'محمد شعیب ولدنورسعید،راحت شاہ ولدغالب شاہ شامل ہیں منگل کے روز شہرمیں سکیورٹی فورسزکے دستے مسلسل گشت کرتے رہے۔ دریں اثنا ایک اورواقعہ میں ایک ہی خاندان کے چارافراد کی جلی ہوئی لاشیں ملیں ہیں۔



پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق ہنگو بائی پاس روڈ پر مقامی طالبان کمانڈر محمد آصف کے گھر پر مشتعل افراد نے حملہ کرکے آگ لگادی جس سے ان کامکمل طورپر جل کرخاکسترہوگیا۔ مکان کے ملبے سے محمد آصف کے والد'دو بھائیوں اور چچا کی جلی ہوئی لاشیں ملیں جو مکان کے اندر موجود تھے جن افراد کی لاشیں ملی ہیں ان میں عبداللہ' عابداللہ' سمیع اللہ ولد عبداللہ'ثناء اللہ ولد عبداللہ شامل ہیں اس طرح گزشتہ روز رکن صوبائی اسمبلی فرید خان کے قتل کے بعد پر تشدد واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 9ہوگئی ہے۔

دریں اثناء ممبر صوبائی اسمبلی فرید خان اورکزئی کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیاگیا۔ نمازجنازہ آبائی قبرستان درویزی پلوسہ میں اداکی گئی۔ دوسری طرف سنی سپریم کونسل کی اپیل پر ضلع ہنگو میں تین روزہ سوگ منایا جارہا ہے۔ کرفیو کے باعث ہنگو کے تمام بازار'کاروباری مراکزبند ہیں،شہر میں فورسز گشت کررہی ہے اور عوام کا داخلہ بند ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔