خزانہ خالی ہے لیکن نیت کا خزانہ بھرا ہوا ہےاحسن اقبال

ورثے میں ملنے والے مسائل بہت بڑے ہیں لیکن انکے حل کیلیے ہمارا عزم بھی اتنا ہی مضبوط ہے.


Monitoring Desk June 05, 2013
فنوازشریف کی حکومت کو سخت چیلنجزکا سامنا کرنا پڑیگا،شاہ محمود کی کل تک میں گفتگو۔ فوٹو : فائل

QUETTA: ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ خزانہ تو خالی ہے لیکن نیت کا خزانہ بھرا ہوا ہے، جو مسائل ہمیں ورثے میں ملے ہیں وہ بہت بڑے ہیں لیکن ان کو حل کرنے کیلیے ہمارا عزم بھی اتنا ہی مضبوط ہے۔

ایکسپریس نیوزکے پروگرام کل تک میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ابھی کابینہ کا فیصلہ نہیں ہوا تاہم ہم ہر شعبے میں بہترین اور اہل لوگ لائینگے، پچھلی حکومت کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ یہ پالیسیاں بہت بناتے ہیں لیکن کام کم کرتے ہیں اور ہم کام زیادہ کرنا چاہتے ہیں،انرجی بحران سب سے زیادہ اہم ہے اس کیلیے 500 ارب سرکلر ڈیٹ ہے، ٹیکس ریونیو بہت کم ہے، معیشت بند ہوچکی ہے، جب تک کرپشن پر قابو نہیں پائینگے مسائل ختم نہیں ہونگے۔جب تک ہم حکومت کے پیسے کو اپنا پیسہ سمجھ کر خرچ نہیں کرینگے تو بچت میں کامیابی نہیں ہوگی، لوڈشیڈنگ پرقابو پانے کیلیے اگلے دوتین سال میں کوئلے پرجانا ہی ہوگا، دہشت گردی پر نیت واضع ہے اس سلسلے میں جامع پالیسی بنائیں گے ۔



بلوچستان میں نئی رقم تاریخ کی ہے ہم نے سب کے مینڈیٹ کا احترام کیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی مختلف شعبوں میں رائٹ مین منتخب نہیں کرسکے جس کا خمیازہ انھوں نے بھگتا، گیلانی صاحب نے تقریریں بہت کیں لیکن عملی طورپرکچھ نہیں کیا اب نوازشریف کی حکومت پھولوں کی سیج نہیں، سخت چیلنجزکا سامنا کرنا پڑے گا، اگر نوازشریف نے بہتر لوگوں کا انتخاب نہ کیا تو پھر ان کے ساتھ بھی پچھلی حکومت جیسا سلوک کیا جائے گا، ہمیں اپنے طورطریقے بدلناہوں گے ورنہ لوگ ہمارا بھی ماضی کی طرح الزام لگائیںگے۔ن لیگ کی ترجیحات ٹھیک ہیں جو مشکل حالات چل رہے ہیں ان میں یہی طرزعمل بہترہوگا اور مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں