حج کرپشن کیس راؤ شکیل کی درخواست ضمانت خارج

ملزم نے خانہ کعبہ میں بدعنوانی کی،اللہ کے مہمانوں کولوٹا،خصوصی پراسیکیوٹر

ملزم نے خانہ کعبہ میں بدعنوانی کی،اللہ کے مہمانوں کولوٹا،خصوصی پراسیکیوٹر. فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے حج کرپشن کیس میں نامزدملزم راؤ شکیل کی ضمانت کی درخواست خارج کردی ہے۔

درخواست کی سماعت منگل کو جسٹس انورظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔ راؤشکیل کے وکیل ڈاکٹرعبدالباسط نے عدالت کو بتایاکہ قانون کے مطابق انڈرٹرائل ملزم اگر ایک سال سے زائد قید رہے تو وہ ضمانت کا حقدار ہوجاتا ہے۔ فاضل وکیل نے بتایاکہ ان کا موکل گزشتہ ڈھائی سال سے جیل میں ہے اور قانون کے مطابق اسے ضمانت ملنی چاہیے۔




خصوصی پراسیکیوٹر اظہرچوہدری نے مخالفت کی اورکہاکہ ملزم نے خانہ کعبہ میں کھڑے ہوکر بدعنوانی کی ہے اور اللہ کے مہمانوںکو لوٹاہے۔ انھوں نے عدالت کو بتایاکہ حج کرپشن اسکینڈل میں ایک کروڑ33لاکھ ریال کی ہیراپھیری ہوئی اوراس اسکینڈل سے 40ہزار سے زائدحاجی متاثرہوئے۔ فاضل وکیل نے عدالت کو بتایاکہ بطورڈائریکٹرجنرل حج راؤشکیل اس بدعنوانی کااصل ذمے دارہے۔
Load Next Story