قطر کی ایک لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کی پیشکش

وزرائے خارجہ نے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

وزرائے خارجہ نے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ فوٹو: ٹوئٹر

SWAT:
قطرنے پاکستان کے ایک لاکھ ہنرمند افراد کو ملازمتیں دینے کی پیشکش کردی۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی قطری ہم منصب محمد بن عبدالرحمن سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے اتفاق کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور قطری ہم منصب کے درمیان ملاقات میں خارجہ امور پر گفتگو ہوئی اور اس دوران قطری وزیر خارجہ نے ایک لاکھ ہنرمند پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کی پیشکش بھی کی۔
Load Next Story