جدید ٹیکنالوجی کا حامل میڈیا سیل 24 گھنٹے فعال رہیگا شرجیل میمن

ہمہ وقت10افسران الیکٹرانک میڈیا کی نشریات مانیٹرکرینگے،صوبے کا امیج بہترہوگا


Staff Reporter June 05, 2013
خبروں سے متعلقہ وزرا،افسران کو باخبر رکھا جائیگا، محکمہ اطلاعات میں اجلاس کی صدارت۔ فوٹو: فائل

صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ محکمہ اطلاعات کو جدیدخطوط پر استوار کرنے کے لیے محکمے میں جدیدٹیکنالوجی پر مبنی میڈیاسیل کا قیام عمل میں لایاجا رہاہے جو 24گھنٹے فعال رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفترمیں محکمہ اطلاعات کے تمام شعبہ جات کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ تمام افسران اپنی صلاحیتوںکو محکمے کی فعالیت میں صرف کریں اس طرح ہمارے صوبے کا بہتر امیج نمایاں ہوگا۔ انھوں نے محکمے کے اعلیٰ افسران کو ہدایات دیں کہ میڈیا سیل میں ہمہ وقت کم سے کم 10 افسران موجود ہونے چاہئیں جو الیکٹرانک میڈیا میں نشر ہونے والی خبر کے بارے میں متعلقہ محکموں کے وزرا اور اعلیٰ افسران کو باخبر رکھیں۔



مزیدبرآں تمام زبانوں میں شائع ہونے والے اخبارات میں سے عوامی مسائل اورامن عامہ کے حساس موضوع پرخبروں، اداریوں اور مضامین کا بغورمطالعہ کرکے متعلقہ وزرا اورافسران کوروزانہ کی بنیادپر تفصیلی رپورٹ ارسال کریں جس کے لیے انٹرنیٹ کی ٹیکنالوجی سے استفادہ کیاجائے۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ آج ہمارے سامنے جو مسائل ہیں ان کے حل کے لیے میڈیاکی رہنمائی ہمارے لیے مشعل راہ ہوگی۔ صوبائی وزیر نے تمام افسران کو پابندی وقت کی ہدایات دیں۔اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل اطلاعات سیدوجاہت علی، ڈائریکٹرپریس انفارمیشن محمدیوسف کابورو بھی شریک تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں