نگراں کابینہ کیلیے اسلحہ لائسنس منظور احمر بلال کا انکار

کھوسہ نے ارکان کیلیے 5,5لائسنسوں کی منظوری دی، نجم سیٹھی نے بھی 2 لائسنس لیے۔

نگراں وزیراعظم الوداعی گارڈ آف آنر لے کر ایوان وزیراعظم سے رخصت ہوگئے۔ فوٹو: پی پی آئی/فائل

نگران وزیراعظم جسٹس (ر) میر ہزار خان کھوسونے وزیراعظم ہائوس خالی کردیا ۔

نگران وزیراعظم کومنگل کی صبح مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم ہائوس میں الوداعی گارڈ آف آنرپیش کیا۔تقریب میں اعلیٰ سول و فوجی افسران موجودتھے۔ جسٹس (ر)میرہزار خان کھوسو نے ملک کے چھٹے نگران وزیراعظم کی حیثیت سے فرائض انجام دیے۔گارڈآف آنرکے بعد رخصت ہوتے ہوئے نگراں وزیراعظم میرہزارخان کھوسو نے وزیراعظم ہاؤس کے عملے سے الوداعی ملاقات کی اورمصافحہ بھی کیا۔




ادھرنگراں وزیراعظم وفاقی وزیراطلاعات عارف نظامی اوروفاقی وزیر اوورسیزپاکستانیزبیرسٹرفیروزجمال شاہ کاکاخیل نے منگل کوبلوچستان ہائوس میں الوداعی ملاقاتیں کیںوزیراعظم نے کہا کہ نگران حکومت کی بنیادی ذمہ داری ملک میں آزادانہ،منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد تھا۔

اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ یہ ذمہ داری کامیابی سے نبھائی وزیراطلاعات نے نگران حکومت کے دوران وزیراعظم کی قیادت کوبھی سراہا۔آئی این پی کے مطابق نگران وزیراعظم جسٹس نے اپنے اوراپنی کابینہ کے ارکان کے لیے پانچ پانچ ممنوعہ بور کے اسلحہ کے لائسنسوں کے اجراء کی منظوری دیدی جبکہ نگراں وزیرقانون احمربلال صوفی نے لائسنس لینے سے انکارکردیا دوسری طرف نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے بھی ممنوعہ بور اسلحہ کے دولائسنس حاصل کرلیے ہیں۔
Load Next Story