
غیر ملکیوں کو جب تک نکالا نہیں جاتا مسئلے کا حل نہیں ہوگا ۔ ان غیرملکیوں کو القاعدہ کنٹرول کرتا ہے ، طالبان کابھی سیاسی ونگ ہونا چاہیے جس سے بات چیت ہوسکے ۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نئی حکومت سے توقعات ہیں کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے 90دنوں میں توانائی بحران کو حل ، دہشت گردی اور کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔ پہلے روز سے ہی پتہ چل جائے گا کہ وزیراعظم کی لین آف ایکشن کیا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ڈرون حملے میں طالبان لیڈر اور ہنگو میں رکن اسمبلی کو نشانہ بنانا افسوس ناک ہے، بدقسمتی ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کا سیاسی ونگ نہیں ہے۔بات کریں تو کس سے کریں۔ پاکستان طالبان بھی افغانی طالبان کی طرح اپنا ایک دفتر کھول لیں بے شک وہ پنجاب میں ہو۔ انھوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اب کہہ رہی ہے کہ ڈرون حملوں کا مسئلہ وفاق کا ہے ہم نے تو مقبوضہ سوات کو پاکستان کے ساتھ ملا دیا ۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔