پاکستان روس سے 10 ارب ڈالرکی گیس خریدے گا
گیس سمندر کے راستے مہیا کی جائیگی،روزانہ 1 ارب مکعب فٹ گیس یومیہ ملنے کا امکان ہے۔
پاکستان روس سے سمندر کے راستے گیس حاصل کرے گا جب کہ 10ارب ڈالر کے پاک، روس منصوبے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط آج ماسکو میں ہوں گے۔
پٹرولیم ڈویژن کے حکام مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیلیے ماسکو پہنچ چکے ہیں۔ آف شور گیس پائپ لائن منصوبے کے ایم او یو کے بعد روس کی گیس کی بڑی کمپنی گیس فارم اور پاکستان کی سرکاری کمپنی انٹر سٹیٹ گیس سسٹمیز کے درمیان بھی معاہدہ ہو گا۔
اس کے منصوبے کی باقاعدہ فیزیبلٹی سٹڈی شروع ہو جائے گی پھر دونوں ممالک کے درمیان ٹیرف پر بات چیت ہو گی اس کے بعد کمرشل معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد پاکستان کو ایک ارب مکعب فٹ گیس یومیہ ملنے کا امکان ہے۔