لوکا موڈرچ نے فیفا پلیئر آف دی ایئر پرقابض رونالڈو اورمیسی کا گٹھ جوڑ توڑ دیا

سال کے بہترین گول کا ایوارڈ بہرحال محمد صلاح کے ہی حصے میں آیا۔


AFP September 26, 2018
سال کے بہترین گول کا ایوارڈ بہرحال محمد صلاح کے ہی حصے میں آیا۔ فوٹو: رائٹرز

لوکا موڈرچ نے فیفا پلیئر آف دی ایئر پر مدتوں سے قابض کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کا گٹھ جوڑ توڑ دیا۔

رئیل میڈرڈ اور کروشیا کے مڈ فیلڈرز کو اس بار اس ٹاپ انفرادی ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے، انھوں نے اپنے کلب کو تیسرا چیمپئنز لیگ ٹائٹل جتوانے کے ساتھ کروشیا کو پہلی بار ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اس ایوارڈ کیلیے موڈرچ نے لیور پول کے مصری فارورڈ محمد صلاح اور رونالڈو کو پیچھے چھوڑا، سال کے بہترین گول کا ایوارڈ بہرحال محمد صلاح کے ہی حصے میں آیا۔

واضح رہے کہ رونالڈو اور میسی دونوں ہی پانچ،پانچ مرتبہ فیفا پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔