حکومت کرپشن کے خاتمے اورقانون کی حکمرانی کا عزم رکھتی ہے شاہ محمود قریشی
پاکستانی عوام نے 25 جولائی کو تبدیلی کے حق میں ووٹ دیا، وزیرخارجہ
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کے خاتمے اورقانون کی حکمرانی کا عزم رکھتی ہے۔
نیویارک میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اٹلانٹک کونسل کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ حکومت بزنس دوست پالیسیوں پرعمل پیرا ہے، ہرسال لاکھوں نوجوانوں کوروزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، پاکستان میں بہت سی کثیر الاقوامی کمپنیاں دہائیوں سے منافع بخش کاروبار کر رہی ہیں۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستانی عوام نے 25 جولائی کو تبدیلی کے حق میں ووٹ دیا، تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کے خاتمے اور قانون کی حکمرانی کا عزم رکھتی ہے اوروزیراعظم عمران خا ن علاقائی امن و استحکام کیلئے پڑوسی ممالک سے رابطے کررہے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیر خارجہ کی امریکی صدر سے ملاقات، پاک امریکا تعلقات کی بحالی پر اتفاق
واضح رہے کہ نیویارک میں موجود وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سےغیر رسمی ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان نئے سرے سے دوطرفہ تعلقات کے آغازپراتفاق کیا گیا ہے۔