بھارت کوپاکستان سے متعلق رویہ تبدیل کرناہوگامانی شنکر

نوازدورمیں تعلقات میں بہتری آنے کی توقع ہے ، بھارتی رکن پارلیمنٹ

تعلقات کی بہتری کیلیے پاکستان کولشکرطیبہ کی حمایت ترک کرناہوگی۔ فوٹو: اے ایف پی

بھارتی رکن پارلیمنٹ مانی شنکرنے کہاہے کہ بھارت کوپاکستان کے حوالے سے رویہ تبدیل کرنا ہوگا،پاکستان کے بھارت مخالف رویے میں تبدیلی آئی ہے۔

امید ہے نوازشریف کے دورحکومت میں پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے گی،پاکستانیوں کوشدت پسندی اوردہشت گردی سے بہت نقصان ہوا، بھارت کوپاکستان کے ساتھ بلارکاوٹ مذاکرات جاری رکھنے چاہئیں،پاکستان کولشکرطیبہ کی حمایت ترک کرناہوگی۔




منگل کو واشنگٹن میں اٹلانٹک کونسل تھنک ٹینک میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پاکستان کے بھارت مخالف روایتی رویے کی شدت میں کمی آرہی ہے،بھارت کوبھی اپنارویہ بدلنا ہوگا،پاکستان کی نوجوان نسل میں بھارت مخالف رویے کی شدت کم ہوئی ہے،وقت کے ساتھ ساتھ اس شدت میں مزیدکمی آئے گی مگربھارت میں یہ چیزنظرنہیں آرہی،نوازشریف کے گزشتہ2ادوارمیں پاک بھارت تعلقات اتنے اچھے نہیں رہے تاہم موجودہ دورمیں دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی توقع ہے اس کے لیے پاکستان کو لشکرطیبہ کی حمایت ترک کرناہوگی۔
Load Next Story