ٹیم کی خراب پرفارمنس جاوید میانداد نے ناقص ڈومیسٹک سسٹم کو وجہ قرار دے دیا

ہماری ٹیم صرف چھوٹی سائیڈز سے ہی کھیل سکتی ہے، جاوید میانداد


Sports Desk September 26, 2018
ہماری ٹیم صرف چھوٹی سائیڈز سے ہی کھیل سکتی ہے، جاوید میانداد۔ فوٹو: فائل

سابق عظیم بیٹسمین جاوید میانداد نے ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کی خراب پرفارمنس کی وجہ ناقص ڈومیسٹک سسٹم کو قرار دیدیا۔

سرکاری خبر ایجنسی کو انٹرویو میں جاوید میانداد نے کہا کہ ہماری ٹیم صرف چھوٹی سائیڈز سے ہی کھیل سکتی ہے، بڑی ٹیموں کیخلاف بے بس دکھائی دیتی ہے، جب آپ روہت شرما جیسے کھلاڑیوں کے کیچ ڈراپ کریں گے تو کیسے جیت سکتے ہیں۔

جاوید میانداد نے ڈومیسٹک سیزن کو 6 ماہ تک وسعت دینے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام قومی کھلاڑیوں کو اس میں حصہ لینے کا پابند بنایا جائے، اسی سے ان کی کارکردگی بہتر ہوگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔