سندھ کابینہ کے کسی موجودہ وزیر کو وزارت تعلیم نہ دینے کا فیصلہ

خواہشمند وزرا میرے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے،ایڈیشنل چیف سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو


Safdar Rizvi June 05, 2013
خواہشمند وزرا میرے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے،ایڈیشنل چیف سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو فوٹو: فائل

حکومت سندھ نے چند روز قبل حلف اٹھانے والی نئی کابینہ میں سے کسی بھی وزیرکووزارت تعلیم کاقلمدان نہ سونپنے کافیصلہ کیاہے۔

وزارت تعلیم کابینہ میں شامل کیے جانے والے نئے وزیروں میں سے کسی کودی جائے گی کیونکہ موجودہ کابینہ میں سے وزارت تعلیم لینے کے خواہشمند وزرا موجودہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہوکے ساتھ کام کرنانہیں چاہتے اوران کوہٹانے کامطالبہ کررہے ہیں۔ یہ حیرت انگیزانکشاف اچھی شہرت رکھنے والے ایمانداراورطاقت ورترین بیورکریٹ ایڈیشنل چیف سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہونے ''ایکسپریس'' سے بات چیت کے دوران کیا۔



فضل اللہ پیچوہوکاکہناتھاکہ حکومت سندھ نے اس بات کا اصولی فیصلہ کیاہے کہ حلف اٹھانے والی نئی کابینہ کے بجائے متوقع طورپرآئندہ چند روزمیں سندھ کابینہ کاحصہ بننے والے وزرا میں سے کسی وزیرکوتعلیم کاقلمدان سونپاجائے۔ فضل اللہ پیچوہوکاکہناتھاکہ حکومت سندھ چاہتی ہے کہ وہ بحیثیت ایڈیشنل چیف سیکریٹری تعلیم ذمے داریاں نبھاتے رہیں تاکہ محکمہ تعلیم میں کسی بھی قسم کی کرپشن یا اقرباپروری کے امکانات معدوم ہوجائیں ۔ اس صورتحال میں کسی ایسے شخص کوہی وزارت تعلیم دی جائے گی جو بحیثیت وزیر فضل اللہ پیچوہوکے ساتھ کام کرنے پر رضامند ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔