جناح اسپتال انتظامی عہدوں میں تبدیلیوں کا فیصلہرپورٹ وزیر اعلیٰ کو ارسال

ہڑتال سمیت دیگرمعاملات کے حل میں ناکامی اسپتال انتظامیہ کی نااہلی ہے، محکمہ صحت


Staff Reporter June 05, 2013
ہڑتال سمیت دیگرمعاملات کے حل میں ناکامی اسپتال انتظامیہ کی نااہلی ہے، محکمہ صحت فوٹو: فائل

صوبائی محکمہ صحت نے جناح اسپتال میں ڈاکٹروںکی جانب سے جانے والی ہڑتال سمیت دیگرمعاملات کے حل میں ناکامی پراسپتال کی انتظامیہ کی نااہلی قراردیاہے۔

محکمے کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علیشاہ کو منگل کی رات بھیجی جانے والی ایک تفصیلی رپورٹ میں تجویزکیاگیا ہے کہ اسپتال کے معاملات کو بہترطورپرچلانے کے لیے فوری طور پرانتظامیہ میں تبدیلیاںکی جائیں، تیارکی گئی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ محکمہ جناح اسپتال میںکسی کے تبادلے وتقرریوں کے احکام جاری نہیںکرسکتا کیونکہ جناح اسپتال کی انتظامیہ اورملازمین کی جانب سے 18ویں ترمیم کے خلاف متعلقہ عدالت سے حکم امتناع حاصل کررکھا ہے جس کی وجہ سے صوبائی محکمہ صحت تیکنیکی بنیاد پراسپتال کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔



معلوم ہوا ہے کہ محکمہ صحت نے منگل کوہڑتال کے دوران 2مریضوں کے جان بحق ہونے کا بھی ذکرکیا ہے، واضح رہے کہ2سال قبل جون میں 18ویں ترمیم کی منظوری اور پارلیمان کے صوبائی خود مختاری کے فیصلے کے تحت کراچی میں وفاق کے ماتحت چلنے والے تینوں اسپتالوں کوصوبائی محکمہ صحت کے ماتحت کیاگیاتھا تاہم 2 سال گزرنے کے بعد بھی پارلیمان کے ڈیلوشن منصوبے پرمکمل عملدرآمد نہیں کیا جاسکا، کراچی میں جناح اسپتال،قومی ادارہ اطفال اورقومی ادارہ امراض قلب کوصوبائی محکمہ صحت میں مکمل ضم نہیںکیاجاسکا اوران تینوں اسپتالوں کے ملازمین اورانتظامیہ تاحال تذبذب کاشکارہیں ان تینوں اسپتالوں میں محکمہ صحت کا کوئی کنٹرول بھی نہیں اورنہ ہی محکمہ اپنی رٹ قائم کرسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں