پاکستان اور بھارت فوجیں ہٹالیں مسئلہ کشمیر حل ہوجائیگا بھارتی خارجہ پالیسی کونسل

بھارت کشمیریوں کوآزادی دینے کیلیے تیارہے لیکن کشمیرکوعلیحدہ نہیںکرسکتا،مسئلے کے تینوں فریق بامقصدمذاکرات کریں


AFP/ June 05, 2013
بھارت کشمیریوں کوآزادی دینے کیلیے تیارہے لیکن کشمیرکوعلیحدہ نہیںکرسکتا،مسئلے کے تینوں فریق بامقصدمذاکرات کریں فوٹو : فائل

بھارتی خارجہ پالیسی کونسل نے پاکستان اور بھارت کو مشورہ دیا ہے کہ دونوں ممالک کشمیر سے فوجیں ہٹالیں تو مسئلہ کشمیر کا حل نکل سکتا ہے۔

خطہ کشمیر پر کئی طاقتوںکی نظریں مرکوز ہیں،بروقت فیصلہ نہ کیا گیا تو یہ طاقتیں کشمیری عوام کو غلام بنانے کیلیے وارکرسکتی ہیں،خارجہ پالیسی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر وی پی ویدک نے پاک بھارت تعلقات اور مستقبل کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیاکہ بھارت کشمیریوں کوآزادی دینے کے حق میں ہے تاہم ریاست کی معاشی حالت دیکھتے ہوئے اور چاروں اطراف سے بڑی طاقتوں کے نرغے میں ہونیکی وجہ سے کشمیرکو مکمل آزادی نہیں دی جاسکتی۔



انہوں نے کہا کہ جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہ کیا گیا،جنوبی ایشیاء میں امن کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ڈاکٹر ویدک نے کہا کہ کشمیر کے تینوں فریق پاکستان،بھارت اورکشمیریوں کو بامقصد بات چیت میں شامل کیا جانا چاہیے اور متفقہ حل سامنے لانا چاہیے۔ دہشتگردی ختم کرنے بارے انھوں نے کہا کہ کوئی مسئلہ طاقت کے بل بوتے پر حل نہیں کیا جاسکتا،اس کیلئے مسلسل بات چیت کی ضرورت ہے۔امریکا کو ڈرون حملے بند کرنا ہونگے تاکہ امن قائم کیا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں