گورنر سندھ ادائیگی عمرہ کے لیے روانہسراج درانی قائم مقام ہونگے

گورنر سندھ عمرہ اداکریں گے اور 8جون کوواپس آکر اپنے فرائض سنبھال لیں گے, گورنر ہائوس ترجمان


Staff Reporter June 05, 2013
گورنر سندھ عمرہ اداکریں گے اور 8جون کوواپس آکر اپنے فرائض سنبھال لیں گے, گورنر ہائوس ترجمان فوٹو: فائل

گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد3 روزہ نجی دورے پرسعودی عرب روانہ ہوگئے ۔

گورنر ہائوس کے ترجمان کے مطابق وہ وہاں عمرہ اداکریں گے اور 8جون کوواپس آکر اپنے فرائض سنبھال لیں گے،ان کی عدم موجودگی میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی قائم مقام گورنرہوںگے۔مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق عشرت العباد نے صدرزرداری کو چھٹی کی درخواست دیدی ہے جبکہ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنرسندھ کی جانب سے بھیجی گئی عرضی میں مؤقف اختیار کیاگیاہے کہ وہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلیے حجاز مقدس جانا چاہتے ہیں اس لیے انہیں چندایام کی رخصت دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔