الیکشن کمیشن نے قانونی اسلحے کی نمائش پرپابندی ختم کردی

ملک میں انتخابات ہو چکے ہیں لہذامزید پابندی کا جواز باقی نہیں رہا۔ الیکشن کمیشن


Numainda Express June 05, 2013
ملک میں انتخابات ہو چکے ہیں لہذامزید پابندی کا جواز باقی نہیں رہا۔ الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لائسنس یافتہ اسلحہ کی نمائش پرعائد پابندی اٹھالی۔

الیکشن کمیشن آف نے 2 جنوری کوعام انتخابات کے انتظامات اورسیکیورٹی پلان کے حوالے سے چاروں صوبائی اوروفاقی حکومت کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس میں انتخابات کے انعقادتک اسلحے کی نمائش روکنے کیلیے پورے ملک میں اسلحے کی نمائش پرپابندی کانوٹیفکیشن جاری کردیاتھا۔ منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکریٹری داخلہ اورچاروں صوبائی چیف سیکریٹریزکواس ضمن میں باضابطہ خط لکھ دیاگیاہے کہ الیکشن کمیشن نے مذکورہ نوٹیفکیشن واپس لے لیاہے،ملک میں انتخابات ہو چکے ہیں لہذامزید پابندی کا جواز باقی نہیں رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں