مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی 10 روپے کلومہنگی کردی

ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے گھریلو سلنڈر 120 اور کمرشل 480 روپے مہنگا ہوگیا۔


Monitoring Desk June 05, 2013
ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے گھریلو سلنڈر 120 اور کمرشل 480 روپے مہنگا ہوگیا۔ فوٹو: فائل

مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلواضافہ کردیا۔

ان کمپنیوں کا موقف ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں ایک ڈالر فی ٹن اضافہ ہوا۔ ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے گھریلو سلنڈر 120 اور کمرشل 480 روپے مہنگا ہوگیا۔ گلگت، مظفر آباد اور کاغان میں قیمت بڑھ کر 135 روپے، راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، مری اور بہاولپور میں 130 روپے ، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد اور سیالکوٹ ریجن میں 125، کراچی 120 اور لاہور میں 130 روپے فی کلوہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں