اسحاق ڈار خزانہ نثار داخلہ پرویز رشید اطلاعات کے وزیر ہوں گے

نئے وزیر اعظم کے انتخاب سے ایک روز قبل وفاقی کابینہ کے متوقع وزراء کی فہرست موصول ہو گئی ہے۔


Monitoring Desk June 05, 2013

نئے وزیر اعظم کے انتخاب سے ایک روز قبل وفاقی کابینہ کے متوقع وزراء کی فہرست موصول ہو گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ، چوہدری نثار کو وزارت داخلہ، پرویز رشید کو وزارت اطلاعات، خرم دستگیر کو تجارت، مرتضیٰ جتوئی کو سمند پار پاکستانیز، احسن اقبال کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، زاہد حامد کو وزارت قانون، شاہد خاقان عباسی کو وزارت پیٹرولیم اور قدرتی وسائل، صدر الدین راشدی کو وزارت ترقیات، سردار یوسف کو وزارت برائے غذائی تحفظ اور کامران مائیکل کو وزارت اقلیتی امور دی جائے گی۔ طارق فضل چوہدری، انوشہ رحمن اور سائرہ افضل کے نام بھی وفاقی وزراء کی فہرست میں موجود ہیں جبکہ طارق فاطمی کو وزارت خارجہ کے مشیر کا قلمدان سونپا جائے گا۔ فہرست کے مطابق جے یو آئی ف اور پختونخوا میپ کو بھی ایک ایک وزارت دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں