گیس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 16 پیسے اضافے کی منظوری دی


ویب ڈیسک September 26, 2018
قیمت میں اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ فوٹو: فائل

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 16 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 16 پیسے اضافے کی منظوری دیدی ہے، قیمت میں اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت 5 روپے 91 پیسے فی یونٹ رہی اور صارفین سے اگست میں 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ وصول کیے گئے لہذا صارفین پر آئندہ ماہ 16 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی بھی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے چکی ہے جس کا اطلاق یکم جولائی سے کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں