ایڈن ہاؤسنگ اسکینڈل سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کے داماد دبئی سے گرفتار
کیس میں افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار، ان کی صاحبزادی اور سمدھی بھی نامزد ہیں، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں ملوث سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے داماد مرتضیٰ امجد کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد نے کہا کہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ سے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے، ان کی جمع پونجی لوٹ لی گئی، سوسائٹی اسکینڈل کے متاثرین نے لاہور میں احتجاج ریکارڈکرایاتھا، اس معاملے میں بڑی کارروائی عمل میں آئی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے اسکینڈل میں ملوث سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے داماد مرتضیٰ کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس کیس میں افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار، ان کی صاحبزادی اور سمدھی بھی نامزد ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے 24 گھنٹے میں اس سلسلے میں حتمی رپورٹ طلب کرلی ہے۔