مانسہرہ دھماکے کے ملزم کی سزائے موت پر عمدرآمد روک دیا گیا

ہرکیس کو الگ الگ سنیں گے، کیسز کو یکجا کیا تو مؤ کلان مارے جائیں گے، عدالت عظمیٰ

عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔ فوٹو:فائل

سپریم کورٹ نے مانسہرہ بم دھماکے کے ملزم قاسم شاہ کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا۔

سپریم کورٹ میں مانسہرہ دھماکے میں سزائے موت پانے والے ملزم کی سزا کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید کی سر براہی میں 3 رکنی بینچ نے کی، ملزم کے وکیل نے عدالت عظمیٰ سے سوال کیا کہ میرے مؤکل پر بنائے گئے تمام کیسز کو یکجا کیاجائے گا؟ جس پر جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ ہر کیس کا ریکارڈ منگوائیں گے۔ جسٹس عظمت نے ریمارکس دیئے کہ ہر کیس کو الگ الگ سنیں گے، کیسز کو یکجا کیا تو آپ کے موکلان مارے جائیں گے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: فوجی عدالت سے سزائےموت پانے والے ملزمان کی سزا معطل

عدالت نے ملزم قاسم شاہ کی سزائے موت پر عمل درآمد روک دیا۔ جب کہ فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی۔
Load Next Story