وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی اہلیت چیلنج
دہری شہریت کا حامل شخص رکن قومی اسمبلی منتخب نہیں ہوسکتا، درخواست
سپریم کورٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی اہلیت کوچیلنج کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی اہلیت محمد عادل چٹھہ نے چیلنج کردی۔ درخواست میں وزیراعظم عمران خان اور کابینہ ڈویڑن کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ زلفی بخاری کی نامزدگی غیر قانونی ہے، دہری شہریت کا حامل شخص رکن قومی اسمبلی منتخب نہیں ہوسکتا، جو کام براہ راست نہیں ہو سکتا وہ بلا واسطہ بھی نہیں کیا جا سکتا اسلیے زلفی بخاری کو بطور معاون خصوصی کام کرنے سے روکا جائے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم نے قریبی دوست زلفی بخاری کومعاون خصوصی بنادیا
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے زلفی بخاری کو معاون خصوصی برائے سمندرپارپاکستانی مقررکردیا تھا اورسابق پولیٹکل سیکریٹری عون چوہدری کوبھی وزیراعلیٰ پنجاب کا مشیر مقرر کردیا گیا تھا۔