لاہورخسرہ سے متاثرہ مزید 2 بچے جاں بحق پنجاب بھر میں تعداد 143 ہوگئی

جنوری سے اب تک پنجاب میں خسرہ کے شکار مریضوں کی تعداد 15 ہزار 998 ہوگئی ہے جن میں سے 4 ہزار 878 کا تعلق لاہور سے ہے۔


ویب ڈیسک June 05, 2013
جنوری سے اب تک پنجاب میں خسرہ کے شکار مریضوں کی تعداد 15 ہزار 998 ہوگئی ہے جن میں سے 4 ہزار 878 کا تعلق لاہور سے ہے ، فوٹو: فائل

لاہور سمیت پنجاب بھر میں خسرہ سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں مزید 2 بچے خسرہ کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔

محکمہ صحت تمام تردعوؤں کےباوجود خسرہ کی وبا پر پر قابو پانےمیں ناکام رہی ہے ، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران چلڈرن اور میو اسپتال میں خسرہ کے مرض میں مبتلا 7 ماہ کا زین اور ڈیڑھ سال کا علی رحمان زندگی کی بازی ہار گیا جس کے بعد لاہورمیں خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 83 اور پنجاب بھر میں 143 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت کے اپنے اعداد و شمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر کے اسپتالوں میں کل 236 نئے مریض لائے گئے جبکہ لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں خسرہ کے نئے مریضوں کی تعداد 33 رہی ، جنوری سے اب تک پنجاب میں خسرہ کے شکار مریضوں کی تعداد 15 ہزار 998 ہوگئی ہے جن میں سے 4 ہزار 878 کا تعلق لاہور سے ہے۔

خسرہ سےبچوں کی ہلاکتوں اورمریضوں میں اضافےکےباوجود محکمہ صحت کے ترجمان نےدعوی کیا ہے کہ وبا میں واضح کمی ہونا شروع ہو گئی ہے جبکہ حکومت پنجاب نےخسرہ سے متاثرہ 12 حساس اضلاع میں 24 جون شروع ہونے والی 12 روزہ مہم کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں ، خسرہ کی ویکسین بھی آئندہ چند دنوں تک پاکستان پہنچ جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |